فیصل آباد،فائرنگ کے نتیجہ میں گولی لگنے سے بچے کی ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا

Published on January 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

وزیر اعلی پنجاب،آئی پنجاب، آر پی او،سی پی او فیصل آباد سے معاملہ کی اعلی سطحی خفیہ انکوائری کا مطالبہ
فیصل آباد (یو این پی)تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود چک نمبر 27 گ ب میں شادی تقریب میں فائرنگ کے نتیجہ میں گولی لگنے سے 10 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونیوالے بچے طبی امداد کے بعد فیصل آباد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں رات گئے وہ دم توڑ گیا شادی تقریب میں فائرنگ کے نتیجہ میں بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او مبشر میکن نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہدایات جاری کی جس پر پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے دولہا کے والد کو حراست میں لے لیا جبکہ ایس پی ٹاون کے مطابق وقوعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے-یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بچے کی بیوہ ماں شازیہ پروین نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائلہ اپنے بیٹے کے ہمراہ دوائی لینے جا رہی تھی جب الزام علیہ امجد کے گھر کے قریب پہنچے تو الزام علیہان نے فائرنگ کرکے سائلہ کے بیٹے کو ناحق قتل کیا ہے وجہ عناد یہ ہے کہ 2 روز قبل الزام علیہان کے بھتجیوں کے ہمراہ سائل کے بیٹے کا جھگڑا ہوا تھا پولیس نے 2 نامزد افراد جاوید، امجد سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے شادی تقریب میں فائرنگ کے نتیجہ میں بچے کی ہلاکت اور ایف آئی آر کے متین نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب،آر پی او،سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملہ کی خفیہ طور پر اعلی سطحی انکوائری کروائی جائے اور اصل حقائق کو منظر عام پر لایا جائے یہ بھی معلوم ہوا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes