مہندی میں ایک بہت ہی خاص چیز ملادی سفید بال ہمیشہ کے لئے کالے اور لمبے

Published on January 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

اچھی صحت کے لئے متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے،سیب اور دوسرے پھل،سبزیاں زیادہ استعمال کی جائیں
اسلام آباد(یواین پی)بالوں کی خوبصورتی کے لئے صحت اچھی ہونا چاہیے۔ اچھی صحت کے لئے متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے،سیب اور دوسرے پھل،سبزیاں زیادہ استعمال کی جائیں،باقاعدگی سے دودھ پینا بالوں پر خوش گوار اثر ڈالتا ہے۔غذا کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ بالوں میں ناریل یا سرسوں کے تیل کی مالش مفید ہے۔ تیل لگانے سے پہلے اسے ہلکا سا گرم کر لیں۔ صبح نہانے اور بال دھونے سے پہلے تھوڑا لیموں کا رس لے کر بالوں کی جڑوں میں مالش کریں۔اس کے بعد صابن یا شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔یہ سکری کے لئے بھی مفید ہے۔ رات کو پانی میں املی ڈال کر بھگو کر رکھیے اور پھر صبح اس پانی سے بال دھو ڈالیے۔پھر بالوں میں ناریل کا تیل ڈال کر ملئے۔ بال لمبے،گھنے اور چمک دار ہو جائیں گے۔ ماش کی دال اور بیر ی کے صاف پتے بھگو دیں۔پیس لیں دونوں کو ملا کر اس آمیزے سے سر دھوئیں بال لمبے اور صاف ہو جائیں گے۔کالے ماش ثابت ایک کپ،آملہ آدھا کپ،سکاکائی آدھا کپ،میتھی کے بیج دو بڑے چمچ،لیموں کے چھلکے سوکھے ہوئے چار عدد ان تمام اشیاء کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔گرم پانی میں آدھے گھنٹے کے لئے بھگو دیں اور سر پر لگائیں۔پانچ منٹ بعد سر دھو لیں۔ اس سے بال گرنا بند ہو جائیں گے اور لمبے،گھنے چمک دار بھی ہو جائیں گے۔ سرسوں کے تیل میں گیندے کے تازہ پھول 250 گرام رات کو بھگو کر رکھ دیں۔صبح پھولوں کو اچھی طرح مسل کر تیل چھان لیں۔سر دھونے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے اس تیل کو اچھی طرح سر پر لگائیں۔بال لمبے اور گھنے ہو جائیں گے۔ بالوں کو لمبا کرنے کے لئے ایک مٹھی میتھی پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ اس میں انڈا،ناریل کا تیل اور پپیتا ملا لیں۔آدھے گھنٹے تک اسے بالوں میں لگا رہنے دیں اور کسی اچھے ہربل شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔ بالوں کے لئے خالص سرسوں کے 210 ملی لیٹر تیل کیسٹر آئل 110 ملی لیٹر ڈا ل کر مکس کرکے بالوں میں لگائیں۔اس سے بال لمبے،گھنے سیاہ اور موٹے ہوتے ہیں۔ چمک دار بالوں کے لئے غسل سے ایک گھنٹہ پہلے سر پر تیل کی مالش کرنے سے بالوں میں چمک آجاتی ہے۔ بالوں میں بھاپ دیں۔بال ریشم جیسے ہو جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题