ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل میٹریل مینجمنٹ فیسکو محمد شاہد اورپراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن محمد انور اعزاز میں الوداعی پارٹی

Published on January 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل میٹریل مینجمنٹ فیسکو محمد شاہد اورپراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن محمد انور اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہو گئے ان کے اعزاز میں فیسکو ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقارالوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد نے ریٹائرڈ ہونے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل میٹریل مینجمنٹ محمد شاہد اورپراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن محمد انورکی فیسکو میں خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اوران کی شخصیت اور کام کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام میں انتہائی مہارت رکھتے تھے اوربھرپور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل ہونے کی وجہ سے فیسکو کا قیمتی اثاثہ تھے۔انھوں نے کہا کہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ خدا کی طرف سے ایک تحفے سے کم نہیں ہے۔ چیف ایگزیکٹو نے ریٹائرڈ ہونے والے ایڈیشنل ڈی جی (ایم ایم )محمد شاہد اور پی ڈی محمد انورکی پیشہ وارانہ زندگی کی تعریف کی اور کہا کہ دوران ملازمت انھیں جو بھی ڈیوٹی تفویض کی گئی انھوں نے احسن طریقے سے انجام دیا اور مطلوبہ ٹارگٹس کو بخوبی حاصل کیا۔چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ ایڈیشنل ڈی جی (ایم ایم )محمد شاہد اور پی ڈی محمد انور نے اپنی تمام مدت ملازمت انتہائی ایمانداری،محنت و لگن اور بغیر کسی دباﺅ کے درست اور بروقت فیصلے کرکے گزاری۔ اس موقع پرجی ایم آپریشن چوہدری محمد سلیم،چیف انجنئیر پلاننگ عطرت حسین،چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ ) رانا ایوب ،چیف انجینئر (آپریشن)غلام فاروق، چیف کمرشل آفیسرمحمد نواز ،چیف فنانشل آفیسر محمد نذیر،ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر اینڈ ایڈمن) نصرحیات میکن اور دیگر افسران نے فیسکو سے ریٹارڈ ہونے والے ایڈیشنل ڈی جی (ایم ایم )محمد شاہد اور پی ڈی محمد انور کو باعزت طریقے سے مدت ملازمت پوری ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ افسر ہو یا ماتحت باعزت ریٹائرمنٹ سب کےلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران سروس ایڈیشنل ڈی جی (ایم ایم) محمد شاہد اور پی ڈی محمد انور نے خوش اخلاقی اور خوش خلقی کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑا ۔انھو ں نے ہمیشہ ملازمین اور صارفین کے ساتھ انتہائی نرم رویہ اپنائے رکھا اور ماحول کو ہمیشہ خوشگوار رکھتے ہوئے کام کو بہترین طریقے سے انجام دیا۔تمام افسران نے ان کی آئندہ زندگی کےلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے دلوں اور محکمہ کے دروازے ہمیشہ ان کےلئے کھلے ہیں ۔ ریٹائرڈ ہونیوالے ایڈیشنل ڈی جی (ایم ایم )محمد شاہد اور پی ڈی محمد انور نے اپنے اعزاز میں منعقدکی گئی تقریب پر تمام آفیسرز کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ گذشتہ تمام عرصہ میں انہیں سب کاتعاون حاصل رہا اور تمام کامیابیاں ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں ۔اپنی تمام سروس کے دوران ہمیشہ ملازمین اور صارفین کی بھلائی کےلئے ہرممکن اقدامات کئے ۔تقریب کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو فیسکوانجنئیر بشیراحمد اور دیگر افسران نے نے فیسکو سے ریٹائرڈ ہونے والے ایڈیشنل ڈی جی (ایم ایم )محمد شاہد اور پی ڈی محمد انورکو فیسکو کی طرف سے یادگاری شیلڈ،تحائف اور واجبات کا چیک دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes