طالبان کی جانب سے کپڑوں کی دکان پر نمائشی پتلے غیر قانونی قرار

Published on January 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

ہرات:(یواین پی) افغانستان کے صوبے ہرات میں طالبان کی جانب سے کپڑوں کی دکان پر نمائشی پتلے غیر قانونی قرار دینے کے بعد دکانداروں نے پُتلوں کے سر کاٹنا شروع کردیئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے ہرات میں خواتین کے کپڑے بیچنے والے دکانداروں سے کہا تھا کہ وہ نمائش کے لیے لگائے گئے پُتلوں کی گردنیں الگ کریں۔طالبان کی جانب سے حکم سامنے آتے ہی پُتلوں کے سر کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے لگیں ، کچھ دکانداروں نے پُتلوں کے چہروں پر کالے کپڑے ڈال کر چھپانے کی کوشش کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes