اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر محمدعلی اعجاز کا بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

Published on January 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ۔انہوں نے ہسپتال روڈ ،ایم اے جناح روڈ ،بے نظیر روڈ ،تحصیل روڈ اور منڈی روڈ پر بارش کے بعد نکاسی آب کا جائزہ لیا ۔انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ کو ہدائیت کی کہ حالیہ موسم کے دوران ہونے والی بارشوں کے بعد شہر میں بارش کے پانی کے نکاس کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ شہر کے اہم داخلی و خارجی راستوں اور مصروف بازاروں میں بارش کے پانی کے نکاس اور صفائی ستھرائی روزانہ کی بنیاد پر کی جائے حالیہ موسم میں میونسپل کارپوریشن کی تمام مشینر ی چالو حالت میں ہونی چاہیے اور بارش کے بعد شہر کے انڈر پاسز میں کھڑے ہونےو الے پانی کی فوری طور پر نکاسی کی جائے ۔انہوں نے بلدیہ کے افسران کو ہدائیت کی کہ نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے عمل کی خود نگرانی کریں اور فیلڈ میں موجود رہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog