محکمہ لائیو سٹاک ڈیری بزنس کی افادیت کے پیش نظر اسے کمرشل بنیادوں پر آگے بڑھائےحسین گردیزی

Published on January 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس بفیلو ریسرچ انسٹیٹیورٹ میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک، سیکرٹر ی لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سید نوید شیرازی اور وزیر اعلی سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ فصیل آصف کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پرصوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک ڈیری بزنس کی افادیت کے پیش نظر اسے کمرشل بنیادوں پر آگے بڑھائے َ۔ انہوں نے محکمہ کو اپنے پراجیکٹس کے دائرہ کار کو اپ سکیل کرنے کی ہدایت کی تاکہ پنجاب میں مویشی پالنے والے فارمرزاس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔ صوبائی وزیر زراعت نے محکمہ لائیوسٹاک کی جدید ان وٹرو فرٹیلائزیشن(آئی وی ایف)ٹیکنالوجی کے تحت پنجاب میں جانوروں کے بانجھ پن کو دور کرنے میں کامیابی کے عمل کو سراہا۔ انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کو اپنی موجودہ لیبز کی اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کیے جس سے ان کی استعداد کار میں اضافے کے ساتھ ساتھ ڈیری پروڈیکٹس باہر کے ملکوں کو برآمد کی جا سکے گئی۔ چھوٹے جانوروں کے برڈننگ پروسس کو بدلنے کی طرف توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے تحت پنجاب میں جاری منصوبوں کو ڈویلپمنٹ کے ساتھ منسلک کرکے متعین مقاصد کا حصول بنایا جا سکتا ہے۔سید حسین جہانیاں گردیزی نے مزید کہا ہے کہ محکمہ پر اپنی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے جانوروں کی مقامی ویکسین کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنے اور چھوٹے جانوروں کے برڈننگ پروسس میں نمایاں تبدیلیاں لانے پر زور دیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ عملی افادیت کے پروگراموں کے آغاز سے ہی محکمہ لائیوسٹاک اپنے طے شدہ اہداف کو حاصل کر سکتا ہے۔حکومت ویٹنری یونیورسٹی ڈی جی خان کیلئے قابل اور اہل وائس چانسلر کی تعیناتی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کو اپنی پالیسیوں میں تسلسل،استعداد کار بڑھانے اور لینڈ کے بہتر استعمال کی طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں چیف ریسرچ آفیسر ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی نے شرکاءکو ادارہ کے اہم اقدامات، غذائی اصلاحات،انفراسٹرکچر و ہیومین ڈویلپمنٹ،سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام،ڈویلپمنٹ حکمت عملی اوربڑے پراجیکٹس پر کام کی رفتار اور ڈویلپمنٹ سٹراٹیجی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes