فیکٹری ایریا میں 4 سگی بہنیں ایک ساتھ لاپتہ ہو نے کا،مقدمہ درج

Published on January 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

بچیوں کی باحفاظت بازیابی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں آئی جی پنجاب
کاہنہ(یواین پی ) صوبائی دارالحکومت فیکٹری ایریا میں 4 سگی بہنیں ایک ساتھ لاپتہ ہو نے کا،مقدمہ درج،آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی باحفاظت بازیابی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،پولیس کو بچیوں کی تلاش کرنے کا حکم ،لاپتہ ہونے بچیوں میں 14 سالہ مناہل، 10 سالہ ماہ نور، 8 سالہ ماہین اور 2 سالہ مہراب شامل ہیں،لاپتہ ہونے والی بچیوں کی ماں نے تھانے میں اپنی بچیوں کے اغوا کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان میں بتایا کہ لوگوں کے گھروں میں کام کرکے واپس پہنچی تو بچیاں گھر میں نہیں تھیں، ہرجگہ تلاش کیا تاہم بچیوں کا نہیں پتہ چلا۔ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر محمد عابد خان کے حکم پر بچیوں کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ڈی آئی جی انوسٹیگیشن شہزادہ سلطان کا کہنا ہے کہ بچیوں کو تلاش کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے ،دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان نے4 کم عمر بہنوں کے مبینہ اغواءکے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے،آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی باحفاظت بازیابی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بچیوں کی والدہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور تمام پہلوؤں پر تفتیش کرکے بچیوں کی جلد بازیابی کو یقینی بنایا جائے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy