گھارو میں پولیس اہلکار کی مبینہ خودکشی

Published on January 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)گھارو میں پولیس اہلکار کی مبینہ خودکشی اسسٹنٹ سب انسپکٹر علی گل چانڈیو نے سرکاری رائیفل سے فائر کرکے زندگی کا دیئہ بجھا دیا ،گھارو پولیس تھانے میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے سرکاری رائفل سے مبینہ خودکشی کی پولیس اہلکار علی گل چانڈیو کو سخت تشویشناک حالت میں گھارو ہسپتال منتقل کردیا جہان وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ابتدائی پوسٹ مارٹم میں پولیس اہلکار کو سینے میں تین گولیان لگی جس سے ان کی موت واقع ہوئی تاحال خودکشی کا سبب معلوم نہ ہوسکا اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ٹھٹھہ. ڈاکٹر محمد عمران خان ڈی ایس پی ساکرو ایس ایچ او گھارو ہسپتال پہنچ کر واقع کی معلومات لی یاد رہے کہ چند ماھ قبل بابڑا کے مقام پر گھارو پولیس کی ٹیم نے قبضہ چھڑانے کےلئے زرعی ایراضی پر ایک کاروائی کی تھی وہاں پر بیٹھے کسان صدرو ولہاری اور پولیس درمیان مبینہ فائرنگ سے دو پولیس اہلکار مبینہ شہید ہوگئے تھے اور کسان بھی مبینہ طور پر مارا گیا تھا اس واقعے کا مدعی اے ایس آئی علی گل چانڈیو تھا جس کی عدالت میں سماعت تھی مگر مدعی نے آج مبینہ خودکشی کرلی۔ دوسری جانب ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران کا کہنا ہے کے ہم پولیس اہلکار کی خودکشی کے حوالے سے تفتیش کررہے ہین تاکے پتا چل سکے کے پولیس اہلکار کی خودکشی کے اسباب معلوم ہوسکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes