سلطان الفقر پبلیکیشنز کی انٹرنیشنل کراچی کتاب میلہ میں شمولیت

Published on January 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

سندر شریف(یو این پی) بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے اگست 2006 میں سلطان الفقر پبلیکیشنز کی بنیاد رکھی جس کے تحت فقر و تصوف کے موضوعات پر 100 سے زائد انگریزی اور اردو کتب شائع کی جا چکی ہیں۔ اگست 2006 سے ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کی مسلسل اشاعت بھی کامیابی سے جاری ہے۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز ( رجسٹرڈ) نے عوام الناس میں فقر محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام عام کرنے کے لئے 30 دسمبر 2021 تا 3 جنوری 2022 منعقد ہونے والے 16ویں کراچی بین الاقوامی کتاب میلہ میں شرکت کی۔ یہ کتاب میلہ ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوا۔ عوام الناس کی کثیر تعداد نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کا سٹال وزٹ کیا اور بہت سی کتب بھی خریدیں۔ نامور علمی و ادبی شخصیات نے بھی سلطان الفقر پبلیکیشنز کا سٹال وزٹ کیا اور فقر و تصوف پر تحقیق شدہ اور مستند کتب میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ خصوصاً بالخصوص سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی شہرہ آفاق کتاب “شمس الفقرا” اور اس کا انگریزی ترجمہ ہر ایک کی دلچسپی کا باعث رہیں۔ سلطان الفقر پبلیکیشنز کی دیگر کتب کو بھی عوام الناس نے خوب سراہا سلطان الفقر پبلیکیشنز مختلف بین الاقوامی کتاب میلوں میں حصہ لے کر مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی تعلیمات فقر کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog