چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کادائرہ کار مزید بڑھائیں گے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

Published on January 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

ڈی جی پی آر کے زیر اہتمام چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت ضلع فیصل آباد کے میڈیا گریجوایٹس میں سرٹیفکیٹس وچیک تقسیم
فیصل آباد (یو این پی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈی جی پی آر کے زیر اہتمام چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت ضلع فیصل آباد کے میڈیا گریجوایٹس میں سرٹیفکیٹس وچیک تقسیم کئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ایم آفس میں منعقدہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کادائرہ کار مزید بڑھائیں گے۔کمیونیکیشن اور میڈیا سے متعلق جدیدتکنیک،ابلاغی ماڈل اور ریسرچ سے آگاہی ضروری امر ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا مقصد میڈیا گریجوایٹس کو میڈیا اور کمیونیکیشن کے جدید تقاضوں سے روشناس کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر کی ٹریننگ عملی زندگی میں نوجوانوں کیلئے مفید ثابت ہو گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب میں اطلاعاتی،صحافتی اور ثقافتی اقدار کی ترویج و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈی جی پی آر سے تربیت یافتہ میڈیا گریجوایٹس صحافتی اور اخلاقی اقدار کو پیش نظر رکھتے ہوئے عملی زندگی میں قدم رکھیں گے۔ چیف منسٹر انٹرن شپ اپنی نوعیت کا پاکستان کی تاریخ کا پہلا انٹرن شپ پراجیکٹ ہے۔ڈی جی پی آرکا ادارہ حکومت کی کارکردگی کو عوام تک پہنچانے میں قابل قدر کردار ادا کر رہا ہے۔ نوجوان میڈیا پرسنز کو فرائض کی انجام دہی میں معروضیت کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیئے۔حقائق کو من وعن پیش کرنا میڈیا پرسن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر کے زیر اہتمام انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے والے گریجوایٹس مبارکباد کے مستحق ہیں۔سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام میں 50فیصد کوٹہ طالبات اور 10فیصد ورکنگ جرنلسٹ کے بچوں کیلئے مختص ہے۔چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کیلئے 7ہزار امیدوار تھے۔ہر ضلع سے میرٹ پر کم ازکم 2 طلبہ کو منتخب کیا گیا۔فیصل آباد سے انٹرنیز مریم جاوید،ہما حق نواز اور راشد خالد نے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ نے انٹرن شپ پروگرام شروع کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔دورافتادہ علاقے کے میڈیا گریجوایٹس کو ٹریننگ کے مواقع فراہم کرنا پی ٹی آئی حکومت کا اعزاز ہے۔میڈیا گریجوایٹس نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت طلبہ کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انٹرن شپ پروگرام سے ہماری پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا-انفارمیشن آفس فیصل آبادمیں چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے دوران بہت سیکھا۔ پرنٹ و الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے بارے میں عملی تربیت حاصل ہوئی ہے وہ قابل فخر ہے۔پنجاب حکومت نے میرٹ کی بنیاد پر یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل میڈیا گریجویٹس کو پیڈ انٹرن شپ کا جو موقع فراہم کیااس پرہم وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme