برتھ سرٹیفیکیٹ کا حصول دشوار ہوگیا طلباء کا مستقبل داؤ پہ لگ گیا

Published on April 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

ffff
بورے والا (یو این پی) برتھ سرٹیفیکیٹ کا حصول دشوار ہوگیا طلباء کا مستقبل داؤ پہ لگ گیا بورے والا کے شہریوں کو برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے میونسپل کمیٹی میں کئی کئی چکر لگانے پڑھ رہے ہیں جبکہ کمیٹی اہلکار اپنے چہیتوں میں برتھ سرٹیفیکیٹ بانٹ رہے ہیں ایک برتھ سرٹیفکیٹ کے ایک سو پچاس روپے بھی عوام کی جیبوں سے زبردستی نکلوائے جارہے ہیں اور ان پیسوں کی کوئی رسید بھی نہیں دی جارہی طالب علموں کو داخلہ بجھوانے کے لئے ب فارم کا ہونا ضروری ہے جب ب فارم کے لئے نادرا سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وہ برتھ سرٹیفیکیٹ مانگتے ہیں برتھ سرٹیفیکیٹ نہ ہونے سے کئی طلباء کا مستقبل داؤ پہ لگ گیا میڈیا کے نمائندہ نے جب میونسپل کمیٹی کے کلرک کاشف بھٹی سے رابطہ کیا تو اس نے کہا میرے پاس برتھ سرٹیفیکیٹ نہیں ہیں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا میڈیا کے نمائندہ لیاقت علی آرائیں نے ٹی ایم او سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ٹی ایم او نے ملاقات کے لئے وقت نہ دیا،جس معاشرے میں ایک صحافی کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے وہاں ایک شہری کے ساتھ کیا کچھ نہیں کیا جاتا ہوگا اعلی حکام اس اہم مسلہ کی طرف توجہ دیں تاکہ طلباء کا مستقبل تاریک نہ ہو

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme