برفباری کے چھٹے سلسلہ نے گلیات ،ٹھنڈیانی میں تباہی مچادی

Published on January 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

شدید برفباری کے نتیجہ میں بجلی پانی کا نظام درہم برہم،مین شاہراہ ٹریفک کے لئے بند
ایبٹ آباد (یو این پی )برفباری کے چھٹے سلسلہ نے گلیات ،ٹھنڈیانی میں تباہی مچادی۔شدید برفباری کے نتیجہ میں بجلی پانی کا نظام درہم برہم ،رابطہ سڑکوں سمیت مین شاہراہ ٹریفک کے لئے بند، لینڈ سلائیڈنگ ،بجلی کے پول اکھڑ گئے۔عوام گھروں سیاح ہوٹلز میں محصور ، اشیائے خوردنوش اور پانی کی قلت، انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔لینڈ سلائیڈنگ اور برف میں پھنسی سیاحوں کی 7ہزار سے زاہد گاڑیوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔جی ڈی اے نے روڈ کی بحالی تک سیاحوں کی میزبانی کرنے اور ہر قسم کی سہولت فراہمی کا اعلان کیا یے۔ملک کے دیگر سیاحتی علاقوں کی طرح ہزارہ کے بالائی علاقوں نتھیا گلی۔ایوبیہ ،ٹھنڈیانی میں برفباری کے چھٹے سلسلہ نے تباہی مچادی ہے۔جس نے نظام زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔برفباری کے نتیجہ میں ملک کے نشیبی علاقوں سے برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے آنے والے ہزاروں سیاح بھی مین شاہراہ کی بندش سے پھنس کر رہ چکے ہیں۔گلیات کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ برفباری سے ملحقہ متعدد درجنوں دیہاتوں کالاباغ سجیکوٹ روڈ ،کالا باغ باگن ،باڑہ گلی چیڑھ روڈ تاجوال روڈ ،زیارت معصوم روڈ ،سیر غربی،سیر شرقی ،بکوٹ ،مولیا ،نمل ،مجوہاں ، کھوڑی کھیتر،سنگل ،سیری ،کھن، دکھن ،بیروٹ ،ملاچھ ،نگری بالا ،مکول ،بوئی ،پٹن ،ککمنگ روڈ کی رابطہ سڑکیں مکمل بند ہونے سے عوام گھروں میں محصور ہیں۔برفباری سے ان علاقوں کی مین ہیوی ٹرانسمیشن لائن بھی ٹوٹنے سے بجلی 6 روز سے مکمل بند ہے جس سے درجنوں دیہات انھیرے میں ڈوب چکے ہیں۔ڈویڑنل اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی بحالی کے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لئے نتھیا گلی پہنچ چکے ہیں۔7ہزار سے زاہد گاڑیوں کو ریسکیو کیا گیا جب ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سیاحوں کو گلیات میں روکنے کے لئے ناکے لگائے گئے ہیں۔تاہم کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy