عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے ملک طاہر محمود

Published on January 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

آزادی کی جاری تحریک میں لاکھوں افراد نے جام شہادت نوش کیا
کوٹلی(یواین پی)عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور ان کے تسلیم شدہ حق خوداریت کی حمایت کرے ۔آزادی کی جاری تحریک میں لاکھوں افراد نے جام شہادت نوش کیا، ہزاروں یتیم بچے اور ہزاروں بیوہ خواتین اس وقت کشمیر میںکسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔بھارتی کرفیو کے دوران کشمیریوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ان خیالات کا اظہار ملک طاہر محمود سابق میئر اور ڈپٹی میئر لوٹن اور چیئر مین لیبر کونسل لوٹن برطانیہ نے کشمیر کے حوالے سے کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 7لاکھ فوج بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے اور ان لوگوں کا جرم صرف اتنا ہے کہ وہ اپنا تسلیم شدہ حق خوداریت مانگ رہے ہیں۔برطانیہ نے سکاٹ کو حق خوداریت دے دےا تھا مگر بھارت اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق خوداریت سے منحرف ہو کر بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔لیبر کونسل لوٹن نے مشترکہ قراداد کے ذریعے کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری اور برطانوی پارلیمینٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy