ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے وار، 24 گھنٹوں میں 1649 نئے مریض رپورٹ

Published on January 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 972 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
اسلام آباد(یواین پی)ملک بھر میں کورونا کی شدت میں اضافہ ہورہاہے،چوبیس گھنٹوں میں 1649 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 972 ہوگئی۔پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 707 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 649 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 91، سندھ میں 4 لاکھ 87 ہزار 668، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 757، بلوچستان میں 33 ہزار 659، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 432، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 396 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے۔عمر کا کہنا ہے کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، وبا میں ایک بار پھراضافہ ہورہا ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام سے اپیل ہیویکسی نیشن کرائیں،آپ کی عمر30 سال سے زائد ہے تو بوسٹرڈوزلگوائیں۔سربراہ این سی اوسی نے کہاکہ عوام وبا سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن طور پراحتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔انہوں نے کہاکہ کوروناکیخلاف ایک قوم بن کرکام کیا، این سی اوسی نیقوم کی بہتری کیلئیکام کیا، این سی اوسی کی ساری ٹیم بہترین کام کررہی ہے۔وفاقی وزیراسدعمر کا مزید کہنا تھاکہ این سی اوسی کی ٹیم کیساتھ کام کرناباعث فخرہے،این سی اوسی نیوہ کام کردکھایاجس کاسوچ نہیں سکتے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes