میک اپ کے لئے دیئے گئے مشورے پر جنت مرزا کا جواب

Published on January 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

کسی کے ذاتی معملات اور زندگی میں بولنے کا کسی کو کوئی حق نہیں ہے
فیصل آباد(یواین پی)سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا نے اداکارہ ایمن خان کو ان کے دیئے گئے مشورے پر ایک ویڈیو کے ذریعے جواب دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایمن خان نے 2 روز قبل ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کو کم میک اپ کرنے کا مفت مشورہ دیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوئی تھی۔اس مشورے کے جواب میں پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اداکارہ کو ایک ویڈیو کے ذریعے جواب دیا ہے۔اس ویڈیو میں جنت مرزا کہتی ہیں کہ کسی کے ذاتی معملات اور زندگی میں بولنے کا کسی کو کوئی حق نہیں ہے۔جنت مرزا کے مطابق ہر انسان اپنے لئے خود سوچ سکتا ہے اور اپنے لئے خود بہتر فیصلہ بھی کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ اداکارہ ایمن خان نے اپنے ایک انٹرویو میں ٹک ٹاکر جنت مرزا کو کم میک اپ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔واضح رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی بہترین ٹک ٹاکرز کی فہرست میں شامل کی جاتی ہیں جن کے سوشل میڈیا پر 3 ملین فالووز موجود ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog