اوکاڑہ، شہر کی صفائی ستھرائی کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز

Published on January 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

شہر کے گلی محلے صاف ستھرے رہنے چاہیے بلدیہ کا صفائی پر مامور عملہ اور نگران افسران اس سلسلہ میں فول فروف انتظامات کریں
اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجازنے کہا ہے کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا شہر کے گلی محلے صاف ستھرے رہنے چاہیے بلدیہ کا صفائی پر مامور عملہ اور نگران افسران اس سلسلہ میں فول فروف انتظامات کریں صفائی ستھرائی کے معاملہ پر غفلت اور کوتاہی بر داشت نہیں کی جا سکتی لوگوں کو سر وسز کی فراہمی کے سلسلہ میں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے بارش کے بعد گلی محلوں میں سیوریج سسٹم از سر نوع صفائی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ای او بلدیہ عمر نسیم کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے ہدایت کی کہ شہر میں اوپن ڈوینز اور سیور یج سسٹم،مین ہولز کو ترجیحی بنیادوں پر صاف کیا جائے کوڑا کرکٹ کو اٹھانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری رکھے جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme