ملک بھر میں کورونا وائرس بے قابو ہو گیا

Published on January 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 12 ہزار 267 ہو گئی
اسلام آباد (یواین پی) ملک میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر سے بے قابو ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ چار ماہ بعد ایک ہی روز میں کورونا کے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 992 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 49 ہزار 843، سندھ میں 4 لاکھ 91 ہزار 743، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 906، بلوچستان میں 33 ہزار 675، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 437، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 944 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 719 کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 49 ہزار 270 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 6.12 فیصد رہی۔ خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار084افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 691، خیبرپختونخوا 5 ہزار 948، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا ایک مرتبہ پھر سے بے قابو ہوتا نظر آ رہا ہے۔ دنیا بھر میں ایک دن میں 31لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے۔ دو دن میں دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 60لاکھ سے زائد ہو گئی۔ چار دن کے دوران ایک کروڑ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیال رہے کہ 2019ء سے شروع ہونے والی عالمی وبا سے اب تک 31کروڑ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 55لاکھ سے زائد ہے۔ اس ضمن میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے تنبیہہ بھی کی ہے کہ اگلے چھ سے آٹھ ہفتوں کے اندر کورونا کی نئی قسم اومیکرون اپنی لپیٹ میں لے چکی ہو گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy