انجمن قانون گوئیاں پٹواریاں نے دوسرے روز بھی آزاد کشمیر بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا

Published on January 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

مطالبات کے حل تک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم اگر انصاف نہ ملا تو اپنے حقوق کے لئے عدالت تک جائیں گے، محمد انور شاہین
کھوئی رٹہ(یو این پی) انجمن قانون گوئیاں پٹواریاں نے دوسرے روز بھی آزاد کشمیر بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا، تمام ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر پر احتجاجی کیمپ لگائے گے مطالبات کے حل تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان -محکمہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اندرون خانہ ترقیابی کوٹہ تبدیل کرنے کے لئے رولز میں ترمیم کی سمری بنا کر پٹواری گرداوران کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی گئی جسکی وجہ سے اسوقت پٹواری گرداوران سراپا احتجاج ہیں، مطالبات کے حل تک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم اگر انصاف نہ ملا تو اپنے حقوق کے لئے عدالت العالیہ تک جائیں گے ان خیالات کا اظہار انجمن پٹواریاں قانونگوئیاں پٹواریاں کے مرکزی راہنما گرداور محمد انور شاہین، تحصیل صدر چوھدری فرید اسلم پٹواری، ضلعی جنرل سیکریٹری امتیاز احمد پٹواری، تحصیل جنرل سیکرٹری سعید اختر پٹواری نے کیا، مزید انہوں نے کہا کہ پٹواری اور گرداور محکمہ مال میں اپنی قابلیت کے اعتبار سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ کلیریکل سٹاف کی ترقیابی کا اپنا چینل آف پروموشن موجود ہے اور ان کا کیڈر بھی الگ ہوتا ہے ان کو پٹواریوں اور گرداوران کی ترقیابی کے ساتھ جوڑنا سمجھ سے بالاتر ہے براہ راست کوٹہ نائب تحصیلدار بھی فوری طور پر ختم کیا جائے اور سو فیصد ترقیابی پٹواریاں اور گرداوراں سے کی جائے اور تحصیلداراں کے کوٹہ میں بھی براہ راست کوٹہ میں کمی کی جائے، ایسے ترقیابی رولز بنائے جائیں کہ جس سے عملہ فیلڈ و آفیسران زیادہ سے زیادہ مستفید ھوں اور ایسے رولز کی پر زور مذمت و احتجاج کیا جائے گا جس سے انکا حق ترقیابی متاثر ہوتا ہو۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes