مال مویشی دیہی معیشت میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،محمد علی اعجاز

Published on January 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

پنجاب حکومت لائیو سٹاک سیکٹر کو ترقی دینے اور مویشی پال حضرات کو سہولیات دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے
اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ مال مویشی دیہی معیشت میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں غریب خاندانوں کے لئے تو ان کی گائے بھینس گھر کے فرد کی حیثیت رکھتی ہے مویشی پال لوگوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور جانوروں کی بیماریوں کی تشخیص کے سلسلہ میں محکمہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہے پنجاب حکومت لائیو سٹاک سیکٹر کو ترقی دینے اور مویشی پال حضرات کو سہولیات دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لائیو سٹاک کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ڈیری سیکٹر کو ایک منافع بخش کاروبار بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویٹرنری ہسپتال کو دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حق نواز،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد شکیل اختر،سنیئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر ثاقب مجید سمیت ہسپتال اور ڈائیگناسٹک لیبارٹری کا عملہ بھی موجود تھا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ڈائیگناسٹک لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حق نواز نے موبائل یونٹ کے ذریعے دور دراز کے دیہاتوں میں جانوروں کے علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے اور ویٹرنری ہسپتال کے مختلف شعبہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شام کے اوقات میں بھی ویٹرنری ہسپتال میں کلینک کا آغاز ہو چکا ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ہسپتال میں شام کے اوقات میں کلینک کے آغاز کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتال میں شام کے اوقات میں لوگوں کو پالتو جانوروں اور پرندوں کے علاج میں سہولت فراہم کرنا بہترین ہے انہوں نے کہا کہ افسران اپنے فیلڈ کے تجربہ اورپنجاب حکومت کی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے خدمات کی بہتر فراہمی کے لئے اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات کی شکایات کو دور کرنے اور کسانوں کے مال مویشیوں کے علاج و معالجہ کے ذریعے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران و فیلڈ عملہ نیکیاں کمائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme