سندر،ٹک ٹاک کے جنون نے سکیورٹی گارڈ کی جان لے لی

Published on January 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

چوہنگ( یواین پی) تھانہ سندر کے علاقے میں ٹک ٹاک کے جنون نے سکیورٹی گارڈ کی جان لے لی حسین اور اسامہ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے تھے،پستول کی گولی چل جانے سے حسین موقع پر دم توڑ گیا، بتایا گیا ہے کہ سرکل رائیونڈ تھانہ سندر کے علاقہ میں 25 سالہ حسین احمد اور اسامہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں سکیورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دیتے تھے،گزشتہ روزدونوں مل کر ٹک ٹاک بنا رہے تھے،اسامہ نے پسٹل حسین کے سر کے پچھلے حصہ پر گردن کے قریب رکھا ہواتھا اورویڈیو بناتے ہوئے مبینہ طور پر گولی چل گئی جس سے حسین موقع پر ہی دم توڑ گیا،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا،پولیس نے اسامہ کو حراست میں لے کر اس کا پستول بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes