ٹھٹھہ،زمینوں کے ریکارڈ کی معطلی کے خلاف کاشتکاروں کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

Published on January 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی) درجنوں غریب کاشتکاروں کا محکمہ ریونیو کے کرپٹ افسران ناانصافی اور رشوت خوری کے خلاف مکلی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی زمینوں کا ریکارڈ سالوں سے معطل ہے ریکارڈ کی بحالی کیلئے کاغذات رپورٹ سمیت جمع کرانے کے باجود50ہزار ایکڑ کے حساب سے رشوت طلب کی جاری ہے. کاشتکاروں کا الزام کاشتکار پہلے ہی یوریا کھاد اور پانی کی قلت سے ظلم کا شکار ہے اور اب اپنی زمین کے کاغذات پر رشوت وصولی ناانصافی ہے چیف جسٹس اور وزیراعلی سندھ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے مختلف علاقوں میرپورساکرو۔گجو۔جھمپیر۔: جنگ شاہی کے درجنوں کاشتکاروں نے معشوق جانوری۔دھنی بخش پہنور۔عالم شیر جوکھیو۔سائیں بخش جانوری کی قیادت میں مکلی پریس کلب ٹھٹھہ میں محکمہ ریونیو نے کرپٹ افسران اسٹنٹ کمشنر۔مختیار کار اسٹٹ کلرک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ ہمارے سروے زمینوں کا ریکارڈ کئی سالوں سے معطل ہے اور زمین کے ریکارڈ کی ازسر نو بحالی کیلئے محکمہ ریونیو نے رشوت خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے کاشتکاراپنی ذاتی زمین کی ریکارڈ کیلئے دربدر ہے مختیار کار۔اے سی۔تپہ دار تک فی زمین کی رپورٹ. پر دس ہزار روپے رشوت لی جاتی ہے دس رپورٹس پر ایک لاکھ روپے دینے اور کاغذات جمع کرانے کے باوجود سالوں سے دربدر ہے اور رشوت وصولی کیلئے تنگ کیا جاتا ہے جبکہ جڈیشل آڈرز کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 50ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے رشوت کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے رشوت نہ دینے پر ریکارڈ بنا کر نھیں دیا جاتا ہے کاشتکار کار پہلے ہی یوریا کھاد اور پانی کی قلت سے پریشان حال ہے تو دوسری طرف ریونیو کے کرپٹ عملے نے انہیں تنگ کر کے رکھا ہے اور محکمہ ریونیو کے کرپٹ عملے کے ظلم سے تنگ آکر احتجاج پر مجبور ہیں اور ہمارے ساتھ ظلم ہے انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سندھ ہائی کورٹ وزیراعلی سندھ سے فوری اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرنیکا بھی اعلان کیا ہے اور وزیراعلی ہاوس پر بھی دھرنے دیا جائیگا

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes