کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کی سرکاری اسپتالوں میں مطالبات کے حق میں ہڑتال بدستور جاری

Published on January 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments


کوئٹہ (یواین پی)کوئٹہ میں سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی سرکاری اسپتالوں میں مطالبات کے حق میں ہڑتال بدستور جاری ہے جس کے باعث اسپتالوں میں اوپی ڈیز اور ان ڈور سروسز تاحال بند ہیں۔ینگ ڈاکٹرز کی طبی سروسز کے بائیکاٹ کے باعث اسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے سرکٹ ہاؤس دالبندین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے، ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج مسئلے کا حل نہیں لیکن امن و امان قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题