ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی بحالی

Published on January 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

دونوں ممالک نے سفارتخانے پھر سے کھولنے کی تیار یاں شروع کر دیں
تہران (یواین پی) ایران اور سعودی عرب نے پانچ سال آپسی تعلقات کو پٹری پر لانے کیلئے اپنے اپنے سفارتخانے پھر سے کھولنے کی تیار یاں شروع کر دیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کی کمیٹی کے رکن جلیل رحیمی جہاں آبادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو اہم ملکوں ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی بحالی، خطے میں کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا دو اہم ملکوں ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات پھر سے بحال ہو رہے ہیں اور دونوں ہی سفارتخانے کھولنے کی تیاری کر ہے ہیں، اس کا خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور اسلامی دنیا کے آپسی اتفاق کو بڑھانے میں بہت اثر ہوگا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے رکن نے ساتھ ہی ملک کے سکورٹی شعبے اور میڈیا کو انتباہ کیا کہ وہ صیہونیوں کی شیطانی حرکتوں اور انتہا پسندوں کے احمقانہ عمل کی طرف سے ہوشیار رہیں جن کی وجہہ سے تعلقات کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题