میرپور آزاد کشمیر ،تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ سات تعلیمی ادارے دس روز کے لیے بند

Published on January 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

میرپور(یواین پی) آزاد کشمیر کے شہر میرپور کے تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سات تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔میڈیانے اس ضمن میں بتایا ہے کہ سات تعلیمی اداروں کو آئندہ دس روز کے لیے بند کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میر پور ڈاکٹر عمر اعظم نے بتایا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں چھ تعلیمی ادارے سرکاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں سے ایک گورنمنٹ گرلز اسکول ہے جب کہ پانچ بوائز اسکول ہیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپور ڈاکٹر عمر اعظم کے مطابق اسٹیٹ کالج آف نرسنگ کو بھی کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے پر بند کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes