تنظیم فارما ایکشن کلب ٹھٹھہ سجاول کے سالانہ انتخابات

Published on January 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

صدر پاشا جنید قریشی اور جنرل سیکریٹری کے عہدے پر عرفان علی میرکامیاب
ٹھٹھہ (یواین پی) ٹھٹھہ سجاول ضلع میں امیڈیل رپیس کی نمائندہ تنظیم فارما ایکشن کلب ٹھٹھہ سجاول کے سالانہ انتخابات 2022 میں صدر کے عہدے پر پاشا جنید قریشی اور جنرل سیکریٹری کے عہدے پر عرفان علی میرجت بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ سجاول ضلع میں مختلف ادویات کمپینوں کی ادویات سیل کرنے والی کمپنیوں کے میڈیکل ریپس کی نمائندہ تنظیم فارما ایکشن کلب ٹھٹھہ سجاول کے سالانہ انتخابات سال 2022 کے لیئے ٹھٹھہ میں فارمہ ایکشن کلب کے چیئرمیں شوقت قریشی، وائس چیئرمیں بابو اسحاق میمں، الیکشن کمیٹی کے میمبر جمیل کھٹی، سلیم ترین و دیگر کی رہنمائی میں منعقد ہوئے، جس میں نتظیم کے 238 میمبران نے اپنا ووٹ کاسٹ کئیے انتخابات میں صدر پاشا جنید قریشی، نائب صدر ملھار خشک، جنرل سیکریڑی عرفان میرجت ڈپٹی جنرل سیکریڑی عابد حسین مسن، فنانس سیکریڑی مظہر میمن، میڈیا سیکریڑی مدثر حسین کھتری، انفارمیشن سیکریڑی شھباز جلالی میمن، آفیس سیکریڑی محمد رفیق کھتری اکثریت سے الیکشن جیت کر کامیاب ہوگئے، الیکشن تقریب کے دوران کوئیز کاپیٹیشن بھی کیا گیا، جس میں سب سے زیادہ سوالات کا جواب دینے پر سریش کمار نے کوئیز کاپیٹیشن کی ٹرافی اپنے نام کردی، الیکشن تقریب میں مکلی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری علی اکبردلوانی، احمد خان خشک، شیراز واریو نے خطاب کیا اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جبکہ تقریب میں ایڈوکیٹ ھتیش کمار، مکیش دیو، الطاف چانگ، کامران ھالو، نور میمں، عمران جاکھرو، معیز میمں، افتخار بھٹی اور بابر میمن سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog