محکمہ زراعت کی ٹیم کا جڑانوالہ میں گودام پر چھاپہ

Published on January 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت کی ٹیم نے جڑانوالہ میں گودام پر چھاپہ مار کریوریا کھاد کی ذخیرہ کی گئی 200 بوریاں قبضہ میں لے کر گودام کو سیل کرادیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر ٹائیگر لائن گودام کو چیک کیا تو وہاں یوریا کھاد کی بوریاں ذخیرہ کی گئی تھیں جو 2500 روپے فی بوری فروخت کی جارہی تھیں جبکہ مقررہ قیمت 1768 روپے فی بوری ہے جس کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes