کمراں گزشتہ تین سال سے زائد عرصہ میں میاں نواز شریف کے نام کا چورن بیچ رہے ہیں
نوشہروفیروز (یواین پی/بیورو رپورٹ )وطنِ عزیز میں بے روزگاری مہنگائی بدامنی اور آئے روز بلاجواز پیٹرول ڈیزل بجلی گیس کی قیمتوں کیخلاف مسلم لیگ ن کا ورکر کنونیشن کٹ پتلی حکمرانوں کی نیندیں حرام کردے گا نائب صدر ڈویژنل شہید بینظیر آباد نائب صدر ظہور حیدر آرائیں۔وطنِ عزیز میں بے روزگار مہنگائی بدامنی اور آئے روز بلاجواز پیٹرول ڈیزل بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مسلم لیگ ن کا محراب پور ورکر کنوینشن 21 جنوری بروز جمعہ محراب پور میں انعقاد کیا گیا ہے جس میں سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود اور ملک احمد خان خطاب کرینگے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے شہید بینظیر آباد کے نائب صدر ظہور حیدر آرائیں نے کہا کہ محراب پور ورکر کنونیشن کٹ پتلی حکمرانوں کی نیندیں اڑا دیگا حکمراں گزشتہ تین سال سے زائد عرصہ میں میاں نواز شریف کے نام کا چورن بیچ رہے ہیں جسے اب قوم اچھے طرح جان چکی ہے کینٹینر پر کھڑے ہوکر 6 روہے یونٹ پر بجلی کے بل جلاتا تھا اب 28 روہے یونٹ بجلی پر شرم تو آتی ہوگی ورکر کنونیشن میں ملک احمد خان صاحب اور سابقہ وزیر تعلیم جناب رانا مشہود شاہ محمد شاہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن سندھ ہریش کمار سکھیجا انچارج میڈیا سیل سندھ خالد حسین شیخ میڈیا کوارڈینیٹر سندھ لالہ عبدلکریم کاکڑ نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ایم ایس ایف سندھ بھرپور انداز میں شرکت کرینگے اس کے علاوہ سندھ بھر سے مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے جانثار بڑی تعداد میں شریک ہوکر اپنے قائد سے یکجہتی اور کٹ پتلی حکمرانوں کی نیندیں حرام کرینگے جنہوں نے گزشتہ تین سال سے زائد عرصہ کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا سوائے بھوک بیروزگاری بدامنی اور لوگوں کو خودکشی کرنے کے تحفے دیے ہیں۔۔