پاکستان میں پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بن گئی

Published on January 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

کراچی(یواین پی)پاکستان میں تاریخ رقم ہوگئی اور پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بن گئی ۔پاکستان میں پہلی خواجہ سرا سارہ گل نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ایم بی بی ایس کا فائنل پروفیشنل امتحان کراچی یونیورسٹی سے پاس کیا جبکہ وہ مختلف تنظیموں کی عہدیدار بھی ہیں ۔خواجہ سرا سارہ گل کا کہنا تھا کہ محنت اور لگن سے ہر منزل حاصل کی جاسکتی ہے اور میں نے ڈاکٹر بننے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے پہلی خواجہ سرا ڈاکٹرسارہ گل نے کہا کہ اگر آپ کے اندرجذبہ ہے توکوئی بھی آپ کو کچھ کرنے سے نہیں روک سکتا، زندگی میں مشکلات تو آتی رہتی ہیں ،میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں اور ڈاکٹربننے کے بعد اب میرے والدین نے مجھے قبول کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog