سورج بڑجاتیہ کے ساتھ کام کرنے کے لئے کافی پرجوش ہیں پرینیتی چوپڑا

Published on January 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

ممبئی(یواین پی) اداکارہ پرینیتی چوپڑا خود کو خوش قسمت مان رہی ہے، جو انہیں صرف ایک سال کے ٹائم پیریڈ میں سورج بڑجاتیہ اور سندیپ ریڈی وانگ کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے-سورج بڑجاتیہ کے ساتھ انہوں نے اونچائی پوری کی- اب سندیپ ریڈی وانگ کے ساتھ وہ اینیمل کرنے جارہی ہے-اداکارہ پرینیتی چوپڑا کہتی ہیں،“میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ہندوستانی سنیما کے کچھ بہترین سنیما کے باصلاحیت لوگوں کے ہدایت میں کام کرنے کا موقع ملا ہے-اس طرح کے تجربے نے مجھے ایک بہتر پرفامر بنایا ہے- کسی کو بھی ایک ایکٹر کے طور ارتقاء ہونے اور ایسے لوگوں کے ساتھ جڑنے کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کو ایکسل ہونے کے لیے متاثر کرسکیں، جو آپکے لیے نئے ہوریزون کھول سکیں اور آپ کے کرافٹ کو بہتر بنا سکیں -پرینیتی سندیپ ریڈی وانگ کی‘اینیمل’میں رنبیر کپور کے اپوزٹ اور سورج بڑجاتیہ کی‘اونچائی’میں امیتابھ بچن، انوپم کھیر اور بومن ایرانی کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔اس پر اداکارہ کہتی ہے، میں ایک ہی سال میں سندیپ ریڈی اور سورج سر کے ساتھ کام کررہی ہوں، جو میرے لیے ناقابل یقین ہے، سورج سر کے ساتھ کام کرنا میرے جیسے کسی بھی ایکٹر کے لیے ہمیشہ ایک خواب ہوتا ہے-وہ فیمیلی انٹرٹینر کے ماسٹر ہے، جب میں نے اپنے والدین کو بتایا کہ سورج سر نے مجھے اونچائی میں کاسٹ کیا تو وہ بہت خوش تھے-پرینیتی چوپڑا نے کہا ”مجھے یقین نہیں ہورہا ہے کہ سورج سر نے، جنہوں نے ہندوستانی سنیما کے بہترین لوگوں کے ساتھ کام کر تے ہوئے سنگ میل حاصل کیا ہے، مجھے اپنے سنیمیٹک وژن کا حصہ بنانے کے لیے منتخب کیا ہے۔سورج سر میرے تصور سے بھی بہترین انسان ہیں۔ وہ عاجزی کے ماسٹر کلاس ہے۔ ان کی ہدایت میں کام کرنے پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔ان کی ہیروئن بننا ایک اور نعمت ہے جو مجھے 2021 میں ملی ہے“۔اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے مزید کہا،“آدتیہ چوپڑا کی طرف سے تیار کیے جانے سے روہت شیٹی (گول مال اگین)، منیش شرما (شدھ دیسی رومانس)، دیباکر بنرجی (سندیپ اور پنکی فرار)، امول گپتے (سائنا)، حبیب فیصل (عشق زادے) ونیل میتھیو (ہنسی تو پھسی)، انوراگ سنگھ (کیسری)، ریبھو داس گپتا (دی گرل آن دی ٹرین) جیسے فلم ساز اور ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے میں اپنے لیے سینما میں اس سے ذیادہ اطمینان بخش سفر کا تصور بھی نہیں کر سکتی تھی-

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog