مہنگائی کے ثرات سے بچانے کے لئے پنجاب حکومت تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اعجاز عالم

Published on January 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

کرونا کی وجہ سے مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی محسوس کئے جا رہے ہیں
اوکاڑہ(یواین پی) صوبائی وزیر انسانی حقو ق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ عام آدمی کو مہنگائی کے ثرات سے بچانے کے لئے پنجاب حکومت تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے کرونا کی وجہ سے مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی محسوس کئے جا رہے ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں جس طرح انسداد کرونا کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کی گئی اور اللہ تعالیٰ نے اس میں کامیابی دی ملک کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے پوری بھی ذمہ داری سے اقدامات کئے جا رہے ہیں آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہو گی اور ملک میں معاشی سر گرمیاں بڑھیں گی اور ہماری معیشت بہتر انداز میں پروان چڑھے گی ان خیا لات کا اظہار انہوں نے میونسپل کار پوریشن کے ہال میں مستحق مسیحی خاندانوں میں کرسمس گرانٹ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عمر نسیم ،سماجی راہنما قمر عباس مغل ،عبد الحمید جج ،آصف گجر ،فیضان گجر،سمیر جان بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر انسانی حقو ق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے 15 لاکھ روپے کی گرانٹ کے چیک 150 خاندانوں میں تقسیم کئے صوبائی وزیر انسانی حقو ق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ مستقبل قریب میں پاکستان میں اقتصادی صورت بہتر ہو گی اور پنجاب حکومت محروم معیشت لوگوں کی مدد جاری رکھے گیاانہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے پروگرام کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ کے کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے ہم پلہ بنانے،لوگوں کو روزگار اور کارو بار کے لئے سہولیات فراہم کرنے اور صوبہ میں تعمیر و ترقی کے لئے اربوں روپے کے پراجیکٹ شروع کئے گئے ہیں جن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں پاکستان کی فی کس آمدنی میں اضافہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی بہترین اقتصادی پالیسیوں کی مظہر ہے پاکستان نے کرونا وبا کی مشکل صورت حال میں بھی کاروباری سر گر میوں اور معمو ل کی زندگی کی بحالی کے لئے عا لمی سطح پر ایک لیڈر کا کردار ادا کیا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کے صنعتی اور زرعی شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کر کے روز گار کے مواقع فراہم کر رہی ہے جس سے ملک میں بے روزگاری ختم ہو گی اور لوگوں کی آمدن میں اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ میں مربوط ترقی اور لوگوں کی مشکلات کے ازالہ اور مسائل کے حل کے لئے تمام تر وسائل برو ئے کار لا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes