اساتذہ کی ترقیاں بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، درپیش مسائل پر ہیلپ لائن قائم

Published on January 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے ای ایس ٹی او پی ایس ٹی اساتذہ کی اضافی ترقیاں (اڈوانس انکریمنٹ) گورنمنٹ آف پنجاب نے بھی اساتذہ کی ترقیاں بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے پنجاب ٹیچرز یونین نے اساتذہ کو درپیش مسائل پر ہیلپ لائن قائم کردی تفصیل کے مطابق ای ایس ٹی او پی ایس ٹی اساتذہ جو یکم دسمبر 2001 سے پہلے اضافی تعلیم حاصل کرنے کی بنیاد پر اضافی ترقیاں (اڈوانس انکریمنٹ) دی گئی گئی تھیں وہ ملتی رہیں گی اور ان کی ریکوری بھی نہیں کی جائے گی.ان کو بند کرنا عدالت نے غیر قانونی قرار دیا تھا. اب گورنمنٹ آف پنجاب نے بھی وہ ترقیاں بحال کرنے کا نوٹیفکیشن کردیا ہے. یہ انکریمنٹ ایس ایس ٹی اساتذہ کی پہلے ہی بحال کی جاچکی ہیں. لیکن ای ایس ٹی اور پی ایس ٹی اساتذہ کی اب بحال کردی گئی ہیں ریٹائرڈ ہونے والے ای ایس ٹی اور پی ایس ٹی اساتذہ جن کی یہ انکریمنٹس ریٹائرمنٹ کے وقت کاٹ لی گئی تھیں اب ان کو واپس ری فکس کرکے ان کی پنشن.،گریجوایٹی بھی ادا کی جائے گی. اس سلسلہ میں اگر کسی بھی ٹیچر کو کوئی مسئلہ ہو اکاﺅنٹ آ فس سے متعلقہ کسی مدد کی ضرورت ہو تو چوہدری طاہر افضل وڑاہچ ڈویژنل صدر پنجاب ٹیچرز یونین فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد.چوہدری محمد ارشاد رندھاوا ضلعی صدر پنجاب سے رابطہ کرکے اپنے مسائل کو حل کیاجاسکتاہے ٹیچرز یونین رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے صوبائی قائدین چوہدری سرفراز اور رانا لیاقت علی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے بھی ممنون ہیں جنھوں نے اساتذہ کے اس دیرینہ مطالبہ کو ہر فورم پر اٹھاکر اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy