سرکاری اسکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا آغاز

Published on January 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

لاہور(یواین پی)پنجاب کے تمام سرکاری اسکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا آغاز ہو گیا۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق پہلے مرحلہ میں پنجاب کے20 اضلاع کے 2 ہزار اسکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پہلا مرحلہ 31 مئی تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور میں دس جامعات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا تھا کہ مستقبل میں صوبے میں موجود تمام یونیورسٹیز کو سولر انرجی پر منتقل کر دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes