ہماری ٹیم اچھی تیاری کررہی ہے، حارث رئوف

Published on January 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

لاہور(یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی حارث رئوف نے کہا ہے کہ رواں سال ہماری ٹیم ٹورنامنٹ جیتے گی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں حارث رئوف نے کہا کہ پی ایس ایل 7 میں ہم نئے کپتان (شاہین شاہ آفریدی) اور کٹ کے ساتھ داخل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اور پرجوش شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں لاہور قلندرز اس سال ٹورنامنٹ جیتے گی۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے اس سیزن میں لاہور قلندرز کی کٹ لانچ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اچھی تیاری کررہی ہے، ہم پی ایس ایل 7 کو دلچسپ بنائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme