رائیونڈ(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رانا نثار احمد راٹھ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا عوام سے براہ راست فون پر بات کر نا قابل ستائش ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم ہاؤس کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی جانب سے پروگرام آپ کا وزیراعظم عمران خان عوام کی براہ راست فون کالز سنتا ہو اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ہے،صدارتی نظام ایک مکمل نظام ہے اور عوام کے مسائل کا بہترین نظام ہے، ان خیالات کا اظہار سندر اسٹیٹ اپنے دفتر میں رانا نثار احمد راٹھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوری نظام لوٹ مار کا نظام ثابت ہوا ہے،پاکستان میں صدارتی نظام لانے کی حمایت کرتا ہوں، صدارتی نظام کا تصور پاکستان کے ساتھ ہی پیدا ہوا تھا، کیونکہ صدارتی نظام کو غیر جمہوری یا امرانہ نظام سے مشابہت کے طور پر دیکھا جاتا ہے