اسلام آباد یونائٹیڈ کی تیاری بہت اچھی ہے،کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ 

Published on January 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

امید ہے کہ پی ایس ایل بھی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گی، شاداب خان
اسلام آباد(یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائٹیڈ کی تیاری بہت اچھی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے کرکٹ کھیلنا مشکل ہے۔ آسٹریلیا میں بھی کورونا تھا لیکن بی بی ایل کے میچز چلتے رہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے لیے بہت پرجوش ہوں اور اسلام آباد یونائٹیڈ نے اچھی تیاری کی ہے۔ ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑی وہی ہیں جو ٹیم کے ساتھ پہلے سے ہیں۔شاداب خان نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کو ریلیز بھی کرنا پڑا ہے۔ پی ایس ایل 6 میں بھی ہماری کارکردگی بہت اچھی تھی اور امید ہے اس دفعہ پی ایس ایل کی ٹرافی جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پی ایس ایل بھی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گی۔ فرنچائز کرکٹ میں ٹیم کی ضرورت کے حساب سے کھیلتا ہوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme