عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کے گانے’سجن دس ناں‘ کی آڈیو مقبول

Published on January 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

مداحوں کی جانب سے اس گانے کی بہت تعریف کی جارہی ہے اور اُنہیں اس گانے کی ویڈیو کے ریلیز ہونے کا بھی انتظار ہے
لاہور(یواین پی)عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کی آواز میں کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ریلیز کیا گیا آڈیو گانا ’سجن دس ناں‘ صرف چند گھنٹوں میں ہی مقبول ہوگیا۔ کوک اسٹوڈیو کی جانب سے عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کی آواز میں نئے گانے ’سجن دس ناں‘ کو آڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائی پر ریلیز کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایک اور آڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ ساؤنڈ کلاؤڈ پر عاطف اسلم نے اس گانے کو اپنی پروفائل پر بھی ریلیز کیا ہے۔ساؤنڈ کلاؤڈ پر اب تک اس گانے کو 1 ہزار 5 سو سے زائد لوگ سن چکے ہیں۔یاد رہیکہ ابھی کوک اسٹوڈیو کی جانب سے اس گانے کی آفیشل ویڈیو ریلیز نہیں کی گئی ہے۔دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی عاطف اسلم ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔مداحوں کی جانب سے اس گانے کی بہت تعریف کی جارہی ہے اور اُنہیں اس گانے کی ویڈیو کے ریلیز ہونے کا بھی انتظار ہے۔جبکہ کچھ مداحوں نے تو اس ہفتے کو عاطف اسلم کے مداحوں کے لیے یادگار ہفتہ قرار دے دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy