پولیوکے دو قطرے پلو اکر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اے سی سٹی صاحبزادہ محمد یوسف

Published on January 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے کہا ہے کہ 24 جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو کی خصوصی مہم میں والدین ذمہ داری کا ثبوت دیں اوراپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہربچے کوپولیوکے دو قطرے پلو اکر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ باربار پولیو مہم کا مقصد اس موذی مرض کا یکسر خاتمہ کرنا ہے اور مہم کی کامیابی والدین کے سو فیصد تعاون کی متقاضی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایات پر مہم کی جامع مانیٹرنگ کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ کی تمام مشینری متحرک رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes