تعلیمی شعبہ کو سہولیات کی فراہمی میں سماجی اداروں کا کردار لائق تحسین ہے پروفیسر محمد اطہر

Published on January 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

بورےوالا(یواین پی) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد اطہر نے کہا ہے کہ ملک میں شرح خواندگی بڑھانے اور تعلیمی شعبہ کو سہولیات کی فراہمی میں سماجی اداروں کا کردار لائق تحسین ہے سرکاری اداروں میں سماجی شعبے کی خدمات ناقابل فراموش ہیں سماجی شعبے نے ہمیشہ حکومت سے ملکر تعلیم سمیت دیگر شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج بورے والا میں 60 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے روحہ ایجوکیشنل سوسائٹی اور روحہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اشتراک سے پروفیسر رانا اصغر علی اکیڈمک بلاک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی روحہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے رانا حامد محمود خاں کے علاوہ پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج پروفیسر خوشی محمد شہزاد، وائس پرنسپل پروفیسرمحمد مظفرحسین،پروفیسرمشتاق احمد گجر،پروفیسرحاجی عبدالرشید، شاہ محمد چوہدری چیف ایگزیکٹو واثق اسماعیل اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں پروفیسر رانا اصغر علی(مرحوم) کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ایسے ممتاز ماہرین تعلیم کی بدولت گورنمنٹ کالج بورے والا ملتان ڈویژن کا ایک مثالی تعلیمی ادارہ ہے جس نے ملک کے ہر شعبے کے لئے نامور شخصیات پیدا کی ہیں اس موقع پر رانا حامد محمود خاں اور انکی اہلیہ سمیت دیگر اہل خانہ نے اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر چوہدری سہیل صابر، رانا حارث نسیم خان رانا عمیر خالد ، پروفیسرزمحمداسحاق خان وسیر پروفیسریوسف مان، پروفیسر کوثر سہیل، پروفیسرزاہد حسین کچھی، پروفیسرمظہر گجر،پروفیسر , عبدالحئی بھٹی، عبد السلام، محمد شیر خان کچھی، محمد کریم سیفی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog