کوٹلی میں کرونا نے پنجے گاڑنا شروع کر دے

Published on January 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

ڈپٹی کمشنر کوٹلی کے ریڈر اور گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹلی کی 3طالبات کا کورونا پازیٹو
کوٹلی (یو این پی) کوٹلی میں کرونا نے پنجے گاڑنا شروع کر دے،ڈپٹی کمشنر کوٹلی کے ریڈر اور گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹلی کی 3طالبات کا کورونا پازیٹو۔ڈی سی آفس کوٹلی میں ریڈر برانچ کو ایک ہفتہ کے لیے سیل کر دیا گیا۔سماعتیں ایک ہفتے کے لیے ملتوی صرف جدید ایمرجنسی دائریاں ہوں گی۔گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹلی کو ایک ہفتہ کے لیے بند رکھنے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے ضلع کوٹلی میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کر دیے ہیں کورونا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوٹلی کے ریڈر کا کرونا پازیٹو آنے پر ریڈر برانچ کو ایک ہفتہ کے لیے سیل کر کے سماعتیں ملتوی کر دی گئی ہیں صرف ایمرجنسی دائریاں ہوں گی۔گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹلی کے ذرائع کے مطابق 3طالبات کا کرونا پازیٹو آیا ہے کالج انتظامیہ نے کالج کو ایک ہفتہ کے لیے بند کرنے کی سفارش اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی کو بذریعہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹلی ارسال کر دی ہے۔گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کو ایک ہفتہ کے لیے بند رکھنے کے امکانات ہیں جس کا جلد نوٹیفیکیشن متوقع ہے۔کوٹلی انتظامیہ نے شہریوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme