دفعہ 144 کی پابندی کے باجود بعض افراد غیرقانونی رکشوں کو سوات لارہے ہیں جہانزیب

Published on January 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

سوات (یواین پی)اتفاق رکشہ یونین سوات کے صدر جہانزیب نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کی پابندی کے باؤجود بعض افراد غیرقانونی رکشوں کو سوات لارہے ہیں جس سے سوات میں ٹریفک مسائل بڑھ رہے ہیں، ہماری یونین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاؤن کررہی ہے تاہم انتظامیہ غیر قانونی رکشوں کی آمد روکنے کی لئے فوری اقدامات اُٹھائے، اخبارات کو جاری کردہ خبر میں انہوں نے کہا کہ لنڈاکی کے راستے سوات میں غیر قانونی رکشوں کی آمد روکنے کے بعد بعض عناصر ضلع شانگلہ کے راستے مسلسل غیر قانونی رکشوں کی آمد جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مینگورہ شہر سمیت ضلع کے دیگر علاقوں کی بازارو میں ہر گزرتے دن کے ساتھ رکشوں کی تعداد بڑھنے سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں جب سے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرکے سوات میں مزید رکشوں کی آمد روکنے کی پابندی لگائی ہے اس دن سے ہماری یونین اس پر من و عن عمل پیرا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog