ایلیٹ سکول کا مقصد دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی فراہمی ہے محمد قربان ایڈووکیٹ

Published on January 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

نارووال(یو این پی)ایلیٹ ہائی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت سے ہوا۔تقریب میں پروفیسر غلام نبی عاجز نے والدین و طلباء کو تعلیمی افکار سے روشناس کروایا۔بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے چیئرمین نیشل میڈیا ایسوسی ایشن چوہدری شہباز اور پروفیسر واجد علی کمبوہ (پنجاب گروپ آف کالجز) سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں شریک والدین نے ایلیٹ ہائی سکول کی خدمات و تعلیمی افکار کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر ایلیٹ ہائی سکول محمد قربان ایڈووکیٹ نے والدین اور طلباء سے خطاب کے دوران دور حاضر کے تعلیمی رجحانات سے واقفیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا ایلیٹ سکول کا مقصد دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی فراہمی ہے۔ ڈائریکٹر ایلیٹ سکول کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو پوزیشنز کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہیے بلکہ تعلیم حاصل کرنے کا مقصد ایک سلیقہ مند اور مہذب شہری بننا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme