ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اورکھلاڑی حیدر علی کورونا وائرس کا شکار

Published on January 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

کراچی کنگز کے ترجمان کی جانب سے وسیم اکرم کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی
کراچییو این پی)ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم سمیت پشاور زلمی کے کھلاڑی وہاب ریاض اور حیدر علی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاعات آگئیں۔کراچی کنگز کے ترجمان نے سابق قومی کپتان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کی تصدیق یا تردید سےا نکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ پی سی بی کا واحد استحقاق ہے۔دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض بھی مبینہ طور پر کورونا کا شکار ہوگئے جب کہ نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا بھی ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题