عامر خان کی فلم لگان کی گوری میم یعنی راچیل شیلی کی لیٹسٹ تصویر

Published on January 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

ممبئی(یواین پی) سال 2001 میں سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم غدر آئی تھی اسی کے ساتھ عامر خان اور گریسی سنگھ کی فلم لگان بھی ریلیز ہوئی تھی جو آج تک ناظرین کے پسندیدہ فلم ہے۔اس فلم میں عامر خان اور گریسی سنگھ نے فینس کا دل جیت لیا تھا۔ لیکن ان دونوں کے علاوہ ایک ایسی اداکارہ بھی تھی جنکے کام، انداز اور رحم دل برتاؤ نے فینس کو پاگل کردیا تھا۔جی ہم بات کررہے ہیں انگریزی میم جنہوں نے سبھی گاؤں والوں کی مدد کی تھی۔ فلم لگان میں انگریزی میم یعنی کہ الزبتھ رسل عرف (راچیل شیلی) کے کردار میں نظر آئی تھی۔اداکارہ راچیل شیلی کے کردار کو سبھی نے پسند کیا تھا، لیکن بتادیں کہ انکی تازہ تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ان تصویروں میں وہ بے بی پنک کلر کی جیکٹ میں نظر آرہی ہے۔ انکا لک کافی گیلمرس لگ رہا ہے۔ فینس ان تصویروں کو دیکھ کر حیران رہے گئے ہیں۔ایک فین نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا، آپ تو 16 سال کی لگ رہی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو راچیل شیلی بالی ووڈ کی فلموں میں صرف لگان فلم میں نظر آئی تھی۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر لگان فلم کی کچھ تصویریں بھی شیئر کی ہے۔ راچیل شیلی نہ صرف اداکاری کرتی ہے بلکہ وہ ایک ماڈل اور رائٹر بھی ہے۔راچیل شیلی کی پیدائش 25 اگست 1969 کو انگلینڈ میں ہوئی۔ ایک انگریزی اداکارہ اور ماڈل ہے۔ وہ چار بچوں میں سب سے چھوٹی ہے، ان کی ایک بڑی بہن اور دو بڑے بھائی ہیں۔ شیفیلڈ یونیورسٹی سے بی اے ہانر کے ساتھ گریجویشن کرنے کے بعد سال 1992 میں انہوں نے تھیٹر کمپنی میں شمولیت اختیار کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes