ایسا محسو س ہو رہا ہے حکومت کو بزنس کمیونٹی کی کو ئی پرواہ نہیں‘گڈزٹرانسپورٹرز

Published on January 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

آٹا، چینی، ایل این جی،کھاد اور ادویات بحران عمران خان کی حکومت کے عوام کے لیے تحفے ہیں
لاہور(یواین پی) آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشنلاہور ڈویژن کے عہدیداران چوہدری عاطف گجر، چوہدری گل شیر وڑائچ، چوہدری بشارت وڑائچ، ماجد زمان اعوان، چوہدری مزمل حسین، حاجی امتیاز، حاجی ظفر، چوہدری اعجاز گجر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ایسا محسو س ہو رہا ہے حکومت کو بزنس کمیونٹی کی کو ئی پرواہ نہیں، بد قسمتی سے حکومت اپنے خرچے پورے کرنے کے لیے ہر شعبہ کو تباہ کررہی ہے جو قا بل مذ مت ہے، آٹا، چینی، ایل این جی،کھاد اور ادویات بحران عمران خان کی حکومت کے عوام کے لیے تحفے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ مسلسل مہنگائی بیروزگاری،افراط زر اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملکی جڑوں میں بیٹھ چکے ہیں۔حکومت آئی ایم ایف چلا رہا ہے۔ عمران خان حکومت صرف بیان بازی پر گزارہ کر رہی ہے۔انہو ں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت کے خلا ف ہر طبقہ ہی احتجاج کررہاہے،گڈز ٹرانسپور ٹرز کے جا ئز مطا لبے کو بھی کو ئی اہمیت نہیں دی جارہی عدالتی حکم کے باوجود لوڈ لمٹ قانون پر عملدرآمد نہیں کرایا جا رہاجو انتہائی قا بل افسو س اور قا بل مذ مت با ت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme