آج پوری دنیا میں کشمیری یوم سیاہ منائیں گے، راجہ رضوان نصیب

Published on January 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

خواتین کی عصمت دری سرچ آپریشن کے نام ہر نوجوانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے
کھوئی رٹہ(یو این پی) سابق امیدوار اسمبلی و سینئر رہنما مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ آج 26 جنوری بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ کشمیریوں کے لیے سیاہ ترین دن ہے آج پوری دنیا میں کشمیری یوم سیاہ منائیں گے بھارت نے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے سری نگر پریس کلب پر حملہ کر کے بند کر دیا جس کی بھرپور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و سینئر رہنما مسلم کانفرنس راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے خواتین کی عصمت دری سرچ آپریشن کے نام ہر نوجوانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اس پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے آج کشمیری پوری دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو حق رائے دہی دیا جائے تاکہ کشمیری اپنی مرضی کے مطابق اپنی زندگی کا فیصلہ کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes