بچوں کو قطرے پلانے کی اہم ذمہ داری میں غفلت نہ کی جائے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

Published on January 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

مہم پر عملدرآمد کی اچانک چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور کوتاہی پر متعلقہ ایریا انچارج ذمہ دار ہو گا
فیصل آباد (یو این پی)ضلع میں انسداد پولیوکی خصوصی مہم پر عملدرآمد کاجائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر علی شہزادنے مائیکروپلان کے مطابق مقررہ اہداف اور حاصل کئے گئے ٹارگٹس کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنرز صاحبزادہ محمد یوسف،غلام مصطفی جٹ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر بلال احمد،ڈی ایچ او ڈاکٹروسیم بھٹی اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو کی جاری مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سرتوڑکوششیں کی جائیں اور مائیکرو پلان کے مطابق روزانہ کا ہدف مکمل کریں تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔انہوں نے مہم پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے پولیو ٹیموں کو ذمہ داریاں مزید احسن انداز میں نبھانے کی تاکید کی اور کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں،ریلوے سٹیشن سمیت دیگر اہم عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کی موجودگی یقینی بنانے اور بچوں کو قطرے پلانے کی اہم ذمہ داری میں غفلت نہ کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مہم پر عملدرآمد کی اچانک چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور کوتاہی پر متعلقہ ایریا انچارج ذمہ دار ہو گا۔اجلاس کے دوران سی ای اونے مہم پر عملدرآمد اور مانیٹر نگ کے بارے میں بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题