فروری کے پہلے ہفتے میں بارشوں کی پیش گوئی

Published on January 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

لاہور (یواین پی) محکمہ موسمیات نے فروری کے پہلے ہفتے میں مزید بارشوں اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا شمال مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم فروری کے پہلے ہفتے میں لاہور میں داخل ہوگا جو بارشوں کا باعث بنے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خوشگوار رہا دھوپ نکلنے سے شہری موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ اور شام کے اوقات میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes