پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر اضافے کا امکان

Published on January 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یکم فروری سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ انڈسٹری زرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 30جنوری تک قیمت میں اتار چڑھاؤ یا ٹیکس میں تبدیلی سے حتمی قیمت کا تعین ہو گا۔یہاں واضح رہے کہ وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سی11ویں بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔ 15جون 2021کے بعد سے اب تک پٹرولیم مصنوعات39 روپے 27 پیسے تک کااضافہ ہوا۔پٹرول کی فی لٹر قیمت سب سے زیادہ 39 روپے 27پیسے بڑھائی گئی۔اسی عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لٹر 33روپے 86پیسے مہنگا کیا گیاجبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر36 روپی89 پیسے اضافہ ہواہے۔پٹرول کی نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے فی لٹر ہے۔ قومی اسمبلی کو بتایا گیا تھا کہ حکومت ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy