مرکزی پریس کلب مانگامنڈی کے نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

Published on January 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ مرزاظہیر نے تمام عہداداران سے حلف لیا ممبران میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں
لاہور(یو این پی) مرکزی پریس کلب مانگامنڈی کی حلف برداری کی تقریب زیر صدارت میاں محمد الیاس الجنت شادی ہال میں منعقد ہوئی تقریب میں مہمان خصوصی سابقہ ایم این اے سردارکامل عمر،یوسی چیرمین رانااحمد سعید،ملک اشفاق احمد بھٹی،سعید الحسن بھٹی،ملک ریاض احمد،حافظ راناخالد،چوہدری عارف جٹ،شیخ راوف احمد،مہر آصف،عرفان علی،ایڈووکیٹ ہائی کورٹ مرزاظہیر،ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سید عامر علی شاہ،سینئر صحافی صدر ڈی ایس پریس کلب رائیونڈ سید امداد علی عرف دادو شاہ،صدر سٹی پریس کلب رائے ونڈ کاشف رمضان سمیت دیگر سیاسی،سماجی رہنماوں نے شرکت کی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ مرزاظہیر نے مرکزی پریس کلب مانگامنڈی کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا حلف برداری کی تقریب سیخطاب کرتیہوئے سابقہ ایم این اے سردار کامل عمر کا کہنا تھا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے مانگامنڈی کیصحافیوں نیمشکل وقت میں علاقائی عوام کاساتھ دیا ہے اور علاقہ بھرمیں جرائم کنٹرول کرنے میں ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا ہے۔جبکہ تقریب میں مسلم لیگی رہنما رانا احمد سعید نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے صحافی معاشرے کے آنکھ اور کان ہیں ہم مرکزی پریس کلب مانگامنڈی کے ممبران وعہدیداران کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جومانگامنڈی اور گردنواح کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں تقریب کیاختتام میں گزشتہ سال میں اعلی کارکردگی پر میاں الیاس،اللہ وسایا جھبیل،اسد رانا،ذیشان بھٹی کو پریس کلب کیعہدیداران کی طرف سیاعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes