اسلام آباد(یواین پی)ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 61 ہزار 077 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7048 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 29 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 11.53 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1423 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔